اتوار 16 مارچ 2025 - 11:00
بعض لوگ خود ہی گناہ کا دروازہ کھول کر اپنے آپ کو جہنم میں ڈال دیتے ہیں: حجت الاسلام عبداللہ توران داز

حوزہ/ استاد اخلاق حجت الاسلام عبداللہ تورانداز نے کہا کہ بعض لوگ ایسی فطرت رکھتے ہیں کہ خود ہی گناہ کا دروازہ کھولتے ہیں اور خود کو جہنم میں لے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مازندران: حجت الاسلام عبداللہ تورانداز نے کہا کہ بعض لوگ ایسی فطرت رکھتے ہیں کہ خود ہی گناہ کا دروازہ کھولتے ہیں اور خود کو جہنم میں لے جاتے ہیں۔

انہوں نے مدرسہ علمیہ حضرت آمنہ (س) فریدونکنار میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماہ مبارک رمضان کو بندوں کے لیے ایک خاص انعام کے طور پر رکھا ہے، کیونکہ دنیا اپنی چمک دمک سے انسان کو بہکانے کا راستہ تلاش کر لیتی ہے۔ اگر اللہ انسان کا ہاتھ نہ پکڑے تو وہ سیدھے راستے سے ہٹ سکتا ہے، کیونکہ انسان کا دل ہمیشہ ڈگمگاتا رہتا ہے اور جب دل کمزور ہوتا ہے تو انسان کے اعمال پر بھی اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیطان ازل سے انسان کا دشمن ہے اور وہ ہر ممکن طریقے سے انسان کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔ شیطان نے اللہ کے حکم پر حضرت آدم (ع) کو سجدہ نہ کیا، کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ یہ منصب اس کا حق ہے۔ شیطان نے ہزاروں سال عبادت کی اور فرشتوں کو توحید کا درس دیتا رہا، لیکن وہ ولایتِ انسانی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہ تھا۔

حجت الاسلام تورانداز نے کہا کہ شیطان انسان کو وہاں سے ورغلانے کی کوشش کرتا ہے جہاں وہ سوچ بھی نہیں سکتا، چاہے وہ عبادت ہو، حجاب ہو، کھانے پینے کی چیزیں ہوں یا نظریں۔ شیطان اپنی پوری جماعت کے ساتھ انسان کو دیکھتا ہے، جبکہ انسان نہیں جان سکتا کہ شیطان کہاں سے حملہ آور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے 1 لاکھ 24 ہزار انبیاء بھیجے تا کے انسان کو راہِ راست پر لے آئیں، لیکن کوئی نبی ایسا نہیں تھا جو مکمل طور پر توحیدی معاشرہ قائم کر سکا، حتیٰ کہ حضرت نوح (ع) نے اپنی کشتی میں صرف 80 افراد کو ہی بچایا، جبکہ باقی سب غرق ہوگئے۔

دنیا پرستی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ایک کھیل تماشا ہے۔ جو قرآن پر ایمان رکھتا ہے لیکن اسے پڑھتا نہیں اور اس پر عمل نہیں کرتا، وہ اپنے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے۔ حدیث قدسی میں آیا ہے کہ جو شخص روزہ رکھے لیکن اپنی زبان کو گناہ سے نہ بچائے، وہ ایسا ہے جیسے وضو کرے، نماز کے لیے کھڑا ہو لیکن نماز نہ پڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ رمضان میں فرشتوں سے کہتا ہے کہ میری تسبیح چھوڑ دو اور میرے بندوں کے لیے استغفار کرو، کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ وہ جہنم میں جائیں۔ لیکن بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خود ہی گناہ کا دروازہ کھولتے ہیں اور اپنی بربادی کا سامان کرتے ہیں۔ نبی اکرم (ص) نے فرمایا کہ اگر بندہ جان لیتا کہ رمضان کی کیا برکتیں ہیں تو وہ چاہتا کہ سارا سال رمضان رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha